پنجاب میں چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹنے کا دلخراش واقعہ

رکشہ ڈرائیور نے چارہ کھانے پر درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی
شائع 16 جولائ 2024 10:21am

سرگودھا میں چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی گئی۔

رکشہ ڈرائیور نے چارہ کھانے پر درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی، تھانا شاہ پور سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد بلال کو گرفتارکر لیا۔

ملزم لوڈر رکشہ پر چارا لوڈ کرکے لے جارہا تھا اس دوران بھینس کے چارا کھانے پر مشتعل ہو کربھینس کی زبان کاٹ ڈالی۔

وسطی پنجاب میں پپیلز پارٹی کے عہدیدار نے بشارت علی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر متاثرہ بھینس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

Read Comments