پاکستان کا یوم آزادی : روسی صدر پیوٹن کی صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد

عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کیلئے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے، ولادی میر پیوٹن
شائع 14 اگست 2024 04:44pm

پاکستان کے یوم آزادی پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی صدر نے پاکستانی سیاسی قیادت کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تمام پاکستانیوں کیلئے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

ملک بھر میں 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، انسداد دہشتگردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

یوم جشن آزادی پر غیرملکی سفرا کی پاکستانیوں کو مبارکباد دی

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے روس اور پاکستان کے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

Read Comments