Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

ملک بھر میں 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 09:14pm

ملک بھر میں بدھ کو پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو سربز پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا جبکہ قومی پرچم، پینٹنگز، بانیان پاکستان کے پورٹریٹس، پوسٹرز اور بینرز بھی جگہ جگہ نظر آئے۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کے امن’ سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اسلام آباد میں یادگار شہدا پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی جب کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

وزیراعظم نے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار پر پھول رکھے۔ تقریب میں وفاقی وزرا، پاک فوج کے افسران اور ملکی و غیرملکی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک نیوی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

پاکستان کا 77 واں یوم آزادی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، مظفرآباد آزادکشمیر میں یادگار شہدا پر پُروقار تقریب، کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے گئے۔

صدر ملک اور وزیراعظم کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

صدر مملکت اور وزیراعظم کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔ صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا یوم آزادی حق خودارادیت کے لیے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے۔

انہوں نے کہا موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر كام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پوری قوم تحریک پاکستان کے گمنام ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

لاہور کے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں قوم کو 77 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مظلوموں کو دیکھ کر آزادی کی قدر دل سے محسوس ہوتی ہے، آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، ہمیں اپنا احتساب ضرور کرنا چاہیے، ملک میں فتنہ و فساد گالم گلوچ سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کے شہدا نے ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا، پوری قوم شہدا کے لیے دعا گو ہے، ہم سب کو بطور قوم اپنا احتساب کرنا چاہیے، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اس سے پہلے مزار اقبال پر رینجرز کا دستہ گارڈز کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

تقریب میں جی او سی شعیب بن اکرم کمانڈنگ آفیسر 10 ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈنگ آفیسر شعیب بن اکرم نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی۔ کمانڈنگ آفیسر شعیب بن اکرم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔

گورنرہاؤس پشاور میں پرچم کشائی کی تقریب

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں امریکا،ایران،افغانستان کے قونصل جنرلزکی خصوصی شرکت کی۔ پرچم کشائی کےبعدملک کی ترقی وخوشحالی کیلئےدعا کی گئی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکبادبادپیش کرتاہوں، صوبے میں امن، خوشحالی اورترقی چاہتے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں یومِ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ کہا کہ پاکستان نے 77 سالوں میں بہت سی چیزوں میں بہت ترقی کی لیکن ہماری جنگ آج بھی جاری ہے ۔۔ آئین و قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے جو اس ملک کی بقا کے لیے ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں یومِ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سلامی بھی پیش کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ایک ایک پودا ضرورلگائیں تاکہ آنے والی نسلیں انہیں دیکھ کر سمجھ سکیں کہ ان کے لیے کسی نے کچھ کیا ہے .اپنے بزرگوں اوربچوں سے پودے لگوائیں تاکہ وہ نشانی کے طور پر رہیں ۔۔ تقریب میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی شریک ہوئے ۔۔

گلگت بلتستان میں یوم جشن آزادی

پاکستان کا 77 واں یوم جشن آزادی گلگت بلتستان میں بھی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔

تقریب میں وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان بھی شریک ہوئے اور تقریب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، آئی جی پی جی بی، سیکرٹریز اور انتظامیہ کے آفیسران اور سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلی گلگت بلتستان نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران جی بی پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے یادگار شہدا پہ پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

ملک کے مختلف حصوں میں پرچم کشائی تقریب اور ریلیاں

سانگھڑ میں جشن آزادی کی سرکاری پرچم کشائی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پولیس میں منعقد ہوئی پرچم کشائی تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی مزید بتارہے ہیں۔

ٹنڈوالہ یار میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔ایس ایس پی دفتر میں سبز پرچم لہرایا گیا۔پولیس دستے نے سلامی دی۔

جہانیاں میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے نجی سکول میں تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے۔

گوادر میں جشن آزادی پررنگارنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان روشنیوں سے منور ہوگیا عوام نے آتشبازی کا مظاہرہ دیکھا اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

گوجرانوالہ میں بھی یوم آزادی کے جشن کی تقریبات ہوئیں۔ شہر کی فضا میں ہر سو ملی نغموں کی گونج رہی۔

شرقپورشریف میں میونسپل کمیٹی میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

خضدار میں ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی۔ پرچم کشائی میں اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی سمیت سول و عسکری آفیسز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

بعد ازاں ریلی نکالی گئی اور 77 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور اس خوشی کے موقع پر شجرکاری کی گئی۔

رحیم یار خان میں 77 ویں یوم آزادی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی پولیس اور ریسکیو کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب ٹاؤن ہال کے سبزازار میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے پرچم کشائی کی پولیس ریسکیو اور سول ڈیفنس کے اسکاؤٹس نے پریڈ کے بعد سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی تقریب میں انتظامیہ اور شہریوں سمیت سیاسی سماجی شخصیات اساتذہ اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں اسکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے، جبکہ رات 12 بجے خصوصی طور پاکستان کی یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور آتشبازی کی گئی ۔

صفدرآباد میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جش آزادی کےکیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد میونسپل کمیٹی میں کیا گیا جہاں ممتاز لیگی راہنما بیرسٹر رانامجتبی جمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

پاکستان

14th August

یوم پاکستان