راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بولر انجری کا شکار

بولر تکلیف کے باعث ٹریننگ سیشن کا حصہ نہیں بن سکے، رپورٹس
شائع 22 اکتوبر 2024 01:51pm

24 اکتوبر کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ سے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔

راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں اور وہ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے، تکلیف کے باعث وہ ٹریننگ سیشن کا حصہ نہیں بن پائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلیے اچھی

پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی علم ہوسکے گا کہ انہیں کتنے عرصے کا ریسٹ دیا جائے گا۔

Read Comments