شائع 07 دسمبر 2024 11:24am

انگلش کرکٹرز نے علم بغاوت بلند کردیا

پی ایس ایل سمیت غیرملکی لیگزمیں شرکت پرپابندی کے تناظر میں پچاس سے زائد کرکٹرز نے دی ہنڈریڈ لیگ کے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران آئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قانونی چارہ جوئی سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی پھیلی ہے، 50 کے قریب کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس نے معاملے پر پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔

Read Comments