Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ویسے تو ہر مہینہ ہی بہتر ہوتا ہے مگر کچھ مہینے ایسے ہوتے ہیں جو پورے سال ہمارے اوپر تھوڑے بھاری ثابت ہوتے ہیں جیسکہ مئی ، جون اور جولائی ، کیونکہ ان مہینوں کو سال کے گرم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پر کیا آپ جانتے ہیں کہ کوئی مہینہ ایسا بھی ہے جس میں پیدائش آپ کی صحت پر بھی اثر انداز ہو؟ یقینا نہیں۔۔ پر یہ بات تحقیق میں ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ اکتوبر کیے مہینے میں پیدا ہوئے ہیں ان کی صحت دوسرے مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد مے مقابلے میں زیادہ حساسیت کا شکار ہوتی ہے۔ایک نئی ریسرچ کے مطابق اس ماہ پیدا ہونے والے افراد میں بیماریوں کا شکار ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔جرنل آف دی امریکن میڈیکل انفارمیٹکس ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں موجود 1900ء سے 2000ء کے دوران نیویارک میں جنم لینے والے تقریباً 20 لاکھ افراد کے میڈیکل ریکارڈ اور 1668مختلف بیماریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ماہرین نے یہ پتا لگایا کہ اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ تر سینے کے انفیکشن سمیت دوسری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ ان کے برعکس مئی اور اگست میں پیدا ہونے والے افراد کو بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔اس بارے میں ریسرچرز کی ٹیم کے قیادت کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر نکولس کا کہنا تھا کہ ’’اس تحقیق کے نتائج کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد پریشان ہو جائیں، کیونکہ یہ بیماریاں زیادہ خطرناک نہیں ہوتیں اور متوازن خوراک اور ورزش ہی سے ان سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تحقیق کی مدد سے انہیں نئے امراض کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملے گا۔
ویسے تو ہر مہینہ ہی بہتر ہوتا ہے مگر کچھ مہینے ایسے ہوتے ہیں جو پورے سال ہمارے اوپر تھوڑے بھاری ثابت ہوتے ہیں جیسکہ مئی ، جون اور جولائی ، کیونکہ ان مہینوں کو سال کے گرم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پر کیا آپ جانتے ہیں کہ کوئی مہینہ ایسا بھی ہے جس میں پیدائش آپ کی صحت پر بھی اثر انداز ہو؟ یقینا نہیں۔۔ پر یہ بات تحقیق میں ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ اکتوبر کیے مہینے میں پیدا ہوئے ہیں ان کی صحت دوسرے مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد مے مقابلے میں زیادہ حساسیت کا شکار ہوتی ہے۔
ایک نئی ریسرچ کے مطابق اس ماہ پیدا ہونے والے افراد میں بیماریوں کا شکار ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔جرنل آف دی امریکن میڈیکل انفارمیٹکس ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں موجود 1900ء سے 2000ء کے دوران نیویارک میں جنم لینے والے تقریباً 20 لاکھ افراد کے میڈیکل ریکارڈ اور 1668مختلف بیماریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ماہرین نے یہ پتا لگایا کہ اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ تر سینے کے انفیکشن سمیت دوسری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ ان کے برعکس مئی اور اگست میں پیدا ہونے والے افراد کو بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
اس بارے میں ریسرچرز کی ٹیم کے قیادت کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر نکولس کا کہنا تھا کہ ’’اس تحقیق کے نتائج کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد پریشان ہو جائیں، کیونکہ یہ بیماریاں زیادہ خطرناک نہیں ہوتیں اور متوازن خوراک اور ورزش ہی سے ان سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تحقیق کی مدد سے انہیں نئے امراض کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملے گا۔