پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 8300 روپے مہنگا، نئی قیمت نے ہوش اُڑا دیے
عالمی مارکیٹ میں سونا 83 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 207 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک جا پہنچا۔
Read Comments
