علیمہ خان کی پنجاب بھر میں جائیدادوں کی چھان بین شروع
بورڈ آف ریونیو کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط، منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں کا ریکارڈ طلب
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں جائیدادوں کی تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ خط جاری کرتے ہوئے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Read Comments
