شائع 05 دسمبر 2025 10:33am

ابلے ہوئے انڈے کتنے دن تک محفوظ رہ سکتے ہیں؟

ابلے ہوئے انڈے نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ ہفتہ وار کھانے کے مینو کے لیے بھی بہترین ہیں، بشرطیکہ انہیں صحیح طریقے سے اسٹور کیا جائے۔

چاہے آپ انہیں سلاد میں شامل کرنا پسند کریں، لنچ باکس میں رکھیں، یا پروٹین سے بھرپور ناشتے کے طور پر کھائیں، ابلے ہوئے انڈے وقت کی بچت کے لیے بہترین ہیں۔ تاہم ایک اہم سوال اکثر پیدا ہوتا ہے، انہیں کتنے دن تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

سردیوں میں روٹیاں چمڑے جیسی ہونے سے بچائیں، دیر تک نرم اور تازہ رکھنے کا آسان طریقہ جانیے

امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے مطابق، ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں محفوظ طور پر ایک ہفتے تک رکھے جا سکتے ہیں، چاہے چھلکے سمیت ہوں یا بغیر چھلکے۔

بوائلنگ کے بعد انڈے کی قدرتی حفاظتی تہہ ختم ہو جاتی ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے تاکہ بیکٹیریا کی افزائش نہ ہو۔

بغیر چھلے ہوئے ابلے ہوئے انڈے کیسے محفوظ کریں

بغیر چھلے ہوئے ابلے ہوئے انڈے اسٹور کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان کا چھلکا ایک قدرتی حفاظتی تہہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، فرج میں تھوڑی دیر رکھنے کے بعد انڈے کا چھلکاآسانی سے الگ ہو جاتا ہے۔

  • ابالنے کے فوراً بعد انڈے ٹھنڈے پانی کے پیالے میں منتقل کریں تاکہ وہ جلدی ٹھنڈے ہو جائیں۔

  • جب انڈے ٹھنڈے ہو جائیں، تو انہیں ٹشو سے اچھی طرح خشک کریں تاکہ نمی کم سے کم ہو۔

  • انڈوں کو ایک ہوا بند، مضبوط ڈبے میں رکھیں۔ اگر دستیاب نہ ہو تو ریزیبل اسٹوریج بیگ استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن سخت کنٹینر بہتر ہے تاکہ چھلکے خراب نہ ہوں۔

  • بغیر چھلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔


چھلے ہوئے ابلے ہوئے انڈے کیسے محفوظ کریں

کچھ لوگ اپنے ابلے ہوئے انڈوں کو چھل کر اسٹور کرنا پسند کرتے ہیں، اور یہ بھی بالکل محفوظ ہے، لیکن اس کے لیے کچھ اضافی احتیاطیں ضروری ہیں:

  • ابالنے کے فوراً بعد انڈے ٹھنڈے پانی کے پیالے میں ڈالیں اور پھر چلتے پانی کے نیچے چھلکا الگ کر لیں۔

  • چھلے ہوئے انڈے ایک پیالے میں رکھیں اور اتنا ٹھنڈا پانی ڈالیں کہ صرف انڈے ڈوب جائیں۔

  • انڈوں کو بغیر ڈھکن کے فرج میں دو سے تین دن کے لیے محفوظ رکھیں۔ پانی روزانہ بدلیں تاکہ انڈے تازہ رہیں۔

ابلے ہوئے انڈے محفوظ رکھنے کے اصول

فوری ریفریجریشن: یو ایس ڈی اے کے مطابق انڈے کو ابالنے کے دو گھنٹے کے اندر ریفریجریٹر میں رکھنا ضروری ہے تاکہ بیکٹیریا کی افزائش نہ ہو۔

ہوا بند کنٹینر: انڈے کو کسی محفوظ، ڈھکن والے برتن میں رکھیں تاکہ نمی کم نہ ہو اور فرج کی دیگر خوشبوئیں نہ مکس ہوجائیں۔

ریفریجریٹر کے پیچھے رکھیں: دروازے کی جگہ پر درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے، اس لیے انڈے کو فرج کے درمیانی یا پچھلے شیلف کے سب سے ٹھنڈے حصے میں رکھیں۔

تاریخ لکھیں: اگر آپ ہفتہ وار کھانے کے لیے انڈے تیار کر رہے ہیں تو کنٹینر پر ابالنے کی تاریخ لکھ دیں تاکہ انڈے محفوظ مدت میں استعمال ہوں۔

خراب ہونے کی علامات

بعض اوقات انڈہ ایک ہفتے سے پہلے خراب ہو سکتا ہے۔ درج ذیل علامات پر دھیان دیں:

  • بدبو چپچپی یا سفیدی کی سطح کا خراب ہونا

  • سفید یا زردی میں رنگت کا بدل جانا

  • کھانے میں تیز یا عجیب ذائقہ

  • اگر شک ہو تو بہتر ہے کہ انڈہ نہ کھائیں۔

شہد بھی ایکسپائر ہوتا ہے؟ شکل بدلنے کا مطلب جانیے

پورے ابلے ہوئے انڈے فریز کرنے کی سفارش نہیں کی جاتی کیونکہ بعد میں ان کی سفیدی ربڑ کی طرح سخت اور بد مزہ ہو جاتی ہے۔ صرف زردی کو الگ کرکے فریز کرنا ممکن ہے، لیکن زیادہ تر افراد کے لیے تازہ انڈے تیار کرنا آسان اور ذائقے میں بہتر ہے۔

ابلے ہوئے انڈے پروٹین سے بھرپور اور تیار کرنے میں آسان ہیں۔ صحیح اسٹوریج کے ساتھ آپ انہیں پورے ہفتے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اپنے ناشتے یا لنچ کے پلان کو آسان بنا سکتے ہیں۔

یہ ایک ایسا غذائی جزو ہے جو صحت مند طرز زندگی کو سہارا دیتا ہے اور کھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک مثالی انتخاب ہے۔


Read Comments