شائع 13 دسمبر 2025 11:58am

ایپسٹین فائلز کا دوسرا حصہ

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے جیفری ایپسٹین کی جائیداد سے حاصل کی گئی کچھ تصاویر جاری کی ہیں، جن میں کئی بااثر اور معروف شخصیات کو ایپسٹین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں سابق اور موجودہ امریکی صدور سمیت سیاست، کاروبار اور دیگر شعبوں کی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کئی افراد کے نام پہلے بھی ایپسٹین سے جوڑے جا چکے ہیں، لیکن یہ تصاویر ان تعلقات کی نوعیت اور حد کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے رہی ہیں۔ اس گیلری میں کچھ تصاویر حساس اور غیراخلاقی نوعیت کے باعث شامل نہیں کی گئی ہیں۔

Read Comments