ایپسٹین فائلز کا دوسرا حصہ

۔
شائع 13 دسمبر 2025 11:58am
اس تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ان خواتین کے چہرے امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے چھپا دیے ہیں۔

تصویر میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نظر آ رہے ہیں۔

تصویر میں جیفری ایپسٹین، فلم ڈائریکٹر ووڈی ایلن اور ایک نامعلوم عورت ایک ساتھ ہیں، لیکن اس عورت کا چہرہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے چھپا دیا ہے۔

تصویر میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق صدر لیری سمرز، ان کی اہلیہ اور فلم ڈائریکٹر ووڈی ایلن ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

تصویر میں جیفری ایپسٹین، گھیسلین میکس ویل، سابق صدر بل کلنٹن اور دو نامعلوم افراد ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

تصویر میں ایک کدو دکھایا گیا ہے جس پر لکھا ہے ”Trumpkin: Make Halloween Great Again“ یعنی ہالووین کو دوبارہ شاندار بنائیں۔

تصویر میں جیفری ایپسٹین فلم ڈائریکٹر ووڈی ایلن کے ساتھ نظر آ رہا ہے، یہ تصویر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

ٹرمپ اور ایپسٹین ایک پارٹی میں ساتھ دکھائی دیے

اس تصویر میں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین میڈیا ٹائیکون اسٹیو بینن کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ایک میز بھی دکھائی دے رہی ہے جس پر ایک عورت کی لیٹے ہوئے حالت میں تصویر فریم میں رکھی ہوئی ہے۔ تاہم اس تصویر کے ایک حصے کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے چھپا دیا ہے، یعنی اسے عوام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا۔

تصویر میں جیفری ایپسٹین سیگ وے ایجاد کرنے والے ڈین کیمن کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ دوسری جانب برطانوی کاروباری شخصیت رچرڈ برانسن بھی موجود ہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے جیفری ایپسٹین کی جائیداد سے حاصل کی گئی کچھ تصاویر جاری کی ہیں، جن میں کئی بااثر اور معروف شخصیات کو ایپسٹین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں سابق اور موجودہ امریکی صدور سمیت سیاست، کاروبار اور دیگر شعبوں کی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کئی افراد کے نام پہلے بھی ایپسٹین سے جوڑے جا چکے ہیں، لیکن یہ تصاویر ان تعلقات کی نوعیت اور حد کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے رہی ہیں۔ اس گیلری میں کچھ تصاویر حساس اور غیراخلاقی نوعیت کے باعث شامل نہیں کی گئی ہیں۔

Donald Trump

Jeffrey Epstein

Bill Clinton

Richard Branson

Ehud Barak

GHISLAINE MAXWELL

Epstein files

israeli prime minsiter

Steve Bannon

Woody Allen