شائع 14 دسمبر 2025 10:39am

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 دسمبر سے کم ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد حکومت کی جانب سے 16 دسمبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار پیٹرول سستا ہونے کا امکان کم جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت 16 دسمبر سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان پیدا ہوا ہے۔

ای سی سی اجلاس: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 روز کی قیمتوں کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت میں صرف 36 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں طور پر 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات میں مجموعی طور پر 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان موجود ہے، جو صارفین کے لیے ایک بڑی راحت ہو سکتی ہے۔

حتمی قیمتوں کا اعلان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے بعد وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments