شائع 18 دسمبر 2025 01:29pm

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں پھر نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث فی تولہ سونا 2,700 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔

مسلسل کمی کے بعد سونا پھر چمک اُٹھا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھ کر 4334 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Read Comments