پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو منصوبوں پر دستخط
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق منصوبوں پر 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے ہیں۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے ٹرانسفارمیشن پروگرام پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ ٹرانسفارمیشن پروگرام کی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔
سیکرٹری کے مطابق منصوبوں سے 2300 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔
ترجمان کے مطابق سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام سے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔
ترجمان کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے ان اقدامات کے لیے وفاقی حکومت کے مضبوط عزم کو سراہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایشیائی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کا اصلاحاتی پروگرام حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔