شائع 26 دسمبر 2025 11:21am

ٹیمبا باووما کو بونا کہنے پر بھارتی کرکٹرز کو معافی مانگنا مہنگی پڑ گئی

بھارتی کرکٹرز کا غرور خاک میں مل گیا۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو بونا کہنے پر معافی مانگنا پڑگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو ’بونا ‘ کہنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹرز جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے معافی مانگ لی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے باووما کے بارے میں غیر مناسب زبان استعمال کی گئی، جس پر سوشل میڈیا پر خاصی بحث ہوئی۔

ٹیمبا باووما نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ شروع میں انہیں یہ نہیں پتا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے کیا کہا تھا، لیکن بعد میں دو سینئر بھارتی کھلاڑی ان کے پاس آئے اور معذرت کی۔

باووما نے یہ بھی کہا کہ معافی کے وقت انہیں معاملے کی مکمل تفصیل نہیں معلوم تھی، جس پر انہوں نے بعد میں اپنی ٹیم کے میڈیا مینیجر سے اس کی تصدیق کی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل دیکھنے میں آئی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی۔

Read Comments