ملک میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار 931 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں سونے کی عالمی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 510 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
Read Comments