شائع 23 جنوری 2026 12:36pm

کینیڈا اور یورپی ممالک کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار پر ٹرمپ ناراض

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے ناراض ہو گئے ہیں اور کینیڈا کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت واپس لے لی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کینیڈا ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور امریکا پر انحصار نہیں کرتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا امریکا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی شناخت اور عوام و اداروں کی طاقت کی بدولت ترقی کر رہا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور آئرلینڈ نے بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ بورڈ کا چارٹر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نہیں ہے، اس لیے فرانس شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔

ان فیصلوں سے واضح ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر غزہ امن بورڈ میں شمولیت کو لے کر اختلافات ہیں اور متعدد ممالک اپنی خارجہ پالیسی کے تحت محتاط رویہ اپنا رہے ہیں۔

Read Comments