اونچی اُڑان کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے ہیں۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی مقامی قیمت میں فی تولہ 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا فی تولہ 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 5082 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔ فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 109 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 97 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا۔