شائع 29 جنوری 2026 02:54pm

سونے کی قیمت میں دوبارہ زبردست اِضافہ، 6 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 18 ہزار 175 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت پہلی بار 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اِسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

صرافہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی قیمتیں اس قدر بلند سطح پر پہنچی ہیں، جس کے باعث زیورات کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت 212 ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 505 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات براہ راست مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری 2026 میں سونے کا بھاؤ 115900 روپے بڑھ چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 کا اضافہ ہوا تھا۔

Read Comments