پہلے ٹی 20 میں شاہینوں نے کینگروز کو دبوچ لیا
پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تاہم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کی بیٹنگ
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، میچ کی پہلی ہی گیند پر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوگئے، انہیں زیویئر بارٹلیٹ نے کیچ آؤٹ کیا۔
ایک وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دلکش شاٹس کھیلے اور ٹیم کا اسکور 74 رنز تک پہنچایا۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین صائم ایوب تھے جو 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہ ایڈم زمپا کی گیند پر جیک ایڈورڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان سلمان علی آغا 39 اور بابراعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ عثمان خان 18، فخر زمان 10، شاداب خان ایک جب کہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ مین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔
اس طرح پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بناسکی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 169 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام رہی اور صرف 80 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
ابتدائی جارحانہ آغاز کے بعد میتھیو شارٹ اور نائب کپتان نے 21 رنز بنائے لیکن صائم ایوب نے شارٹ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلا بریک تھرو دیا اور اگلے اوور میں ہیڈ کو بھی پویلین بھیج دیا۔
اس کے بعد کیمرون گرین اور میتھیو رنشا نے 40 رنز کی شراکت قائم کرنے کی کوشش کی مگر میتھیو رنشا کا رن آؤٹ اور کیمرون گرین کی وکٹ کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بکھر گئی۔
کیمرون گرین 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ زاویئر بارٹلے 34 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے اور کپتان ٹریوس ہیڈ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی اور یہ میچ پاکستان نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز میں بھی 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
میچ میں صائم ایوب کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس نے پاکستان کو ابتدائی سیریز میں اہم فتح دلائی اور شائقین کو خوش کردیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز کا آغاز مضبوط انداز میں کیا اور ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ آئندہ میچز میں آسٹریلیا کی ٹیم کی جانب سے بھرپور جواب کی توقع کی جا رہی ہے جب کہ پاکستانی ٹیم اپنی جارحانہ بیٹنگ اور مؤثر بولنگ کے ساتھ مسلسل دباؤ ڈالنے پر یقین رکھتی ہے۔
میچ کا ٹاس
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں مد مقابلہ ہیں۔ میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغاز نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
_
ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پچ میں زیادہ باؤنس متوقع نہیں تاہم جیسے جیسے وقت گزرے گا پچ اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی۔
آسٹریلیا کی قیادت مچل مارش کی جگہ ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں جب کہ جوش انگلس، مچل مارش اور مارکس اسٹوائینس میچ میں دستیاب نہیں ہیں، اس کے علاوہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ جیسے اہم کھلاڑی انجریز کے باعث ورلڈ کپ سے قبل فٹنس اور بحالی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جب کہ گلین میکس ویل کو اگلے ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر آرام دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 نئے کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے، مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ میٹ رینشاو بھی اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز کھیلیں گے حالانکہ وہ پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی،سلمان مرزا اورابرار احمد شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
آسٹریلوی ٹیم ٹریوس ہیڈ کی قیادت میں میتھیو شارٹ، کیمرون گرین ، میتھیو رنشا، کوپر کونلی، مچل اوون، جوش فلپس، جیک ایڈورڈ، زیویر بریٹ لیٹ، ایڈم زمپا اور ماہلی بیئرڈ مین پر مشتمل ہے۔
دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور یہ سیریز 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔
سیریز کے تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، پہلا ٹی آج 20 جمعرات 29 جنوری کوکھیلا جا رہا ہے جب کہ دوسرا ٹی 20 ہفتہ 31 جنوری کو شام 10 بجے اور تیسراٹی 20 اتوار 1 فروری کو شام 10 بجے کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچی تھی تاہم مہمان ٹیم کی آمد کے بعد کپتانوں سلمان علی آغا اور مچل مارش نے سیریز کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔