اپ ڈیٹ 30 جنوری 2026 03:28pm

پالک استعمال کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

پالک کو صدیوں سے غذائیت کا خزانہ سمجھا جاتا ہے۔ مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مشہور یہ سستی اور صحت بخش سبزی اسموٹھیز، سلاد، سبزیوں کے پکوان اور سوپ ہر جگہ استعمال ہوتی ہے۔ تاہم، پالک کے فوائد کے باوجود اسے ہضم کرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر جب اسے کچا یا ضرورت سے زیادہ کھایا جائے۔

اسی وجہ سے صرف مقدار ہی نہیں بلکہ اسے کھانے کا طریقہ بھی اتنا ہی اہم ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق، پالک پکانے کا طریقہ اس کی غذائیت کے جذب پر بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔

اگر آپ کو بھی پالک کی خوشبو اور ذائقہ پسند ہے اور اسے روزانہ کھاتے ہیں تو جاننا ضروری ہے کہ اسے کس طرح استعمال کرنا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق آیورویدک ہیلتھ کوچ ڈِمپِل جانگڑاکا کہنا ہے کہ پالک کو بلانچ کر کے اور پھر سوپ بنا کر کھانا صحت کے لیے سب سے بہتر طریقہ ہے۔

پالک توانائی بڑھانے، ہاضمے کو بہتر بنانے اور قبض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ لوٹین، بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور الفا‑لیپوئیک ایسڈ جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔

ساتھ ہی، وٹامن کے اور میگنیشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں اور وٹامن اے اورسی مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق، پالک کو سب سے صحت بخش طریقے سے کھانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے گرم پانی میں ہلکا سا اُبالا (بلانچ) جائے اور پھر سوپ بنایا جائے۔ اس طرح پالک کی زیادہ تر غذائیت برقرار رہتی ہے اور ہاضمے کے لیے بھی آسان ہو جاتا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ابالنے سے پالک میں موجود آکسیلیٹس کی مقدار بہت کم ہو جاتی ہے۔ یہ قدرتی مرکبات آئرن اور کیلشیم جیسے معدنیات کے جذب میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں اور بعض لوگوں میں معدے یا گردے کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

ابالنے سے پالک کے تقریباً 80–90 فیصد غذائی فوائد برقرار رہتے ہیں، اور زیادہ آکسیلیٹس سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

ابلے ہوئے پالک کو گرم سوپ میں استعمال کرنا خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جن کا ہاضمہ کمزور ہو۔

سادہ اور ہلکی ترکاری کے ساتھ پالک کا استعمال غذائیت کو برقرار رکھتا ہے اور نظامِ ہضم پر بوجھ نہیں پڑتا۔

اگلی بار جب آپ پالک کھائیں، اسے ابال کے سوپ کی صورت میں استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ غذائی فوائد حاصل ہوں اور ہاضمہ بھی بہتر رہے۔

Read Comments