شائع 11 فروری 2026 11:19am

ویلنٹائن ڈے پر دل کی بھڑاس نکالیں، سابقہ محبوب کے نام کا گوبر بُک کرائیں

امریکا کی ریاست میری لینڈ کے ایک چڑیا گھر نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک منفرد اور مزاحیہ فنڈ ریزنگ مہم متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت لوگ پانچ ڈالر کے عطیے کے بدلے کسی جانور کے فضلے کو اپنے سابقہ محبوب کے نام سے منسوب کر سکتے ہیں۔

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے ”بہت بُرا“ دن ہے، لیکن شاید وہ اسے اتنے مزاحیہ انداز میں نہیں سوچتے جیسا کہ میری لینڈ کے چڑیا گھر نے سوچا۔

چڑیا گھر کی جانب سے اس مہم کو ”ڈالرز فار ڈنگ“ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے کہ گوبر کے لئے ڈالرز دینا۔

انتظامیہ کے مطابق فنڈ دینے والے افراد کو ایک پی ڈی ایف سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے، جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق شیئر یا محفوظ کر سکتے ہیں۔

چڑیا گھر کی چیف آپریٹنگ آفیسر شینن براؤن نے کہا کہ یہ رقم چڑیا گھر کے تحفظاتی منصوبوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال ہوگی، چاہے وہ میری لینڈ میں ہوں یا دنیا کے دیگر مقامی ماحولیات میں۔

شینن براؤن نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ خیال عجیب ہے اور یہ ہمیں ایک سہ پہری دوپہر کے کھانے کے دوران پیدا ہوا اور پھر ایک دلچسپ مہم میں تبدیل ہوگیا۔

شینن براؤن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ مہم دوسری مرتبہ منعقد کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ سال بھی اس اقدام کو غیر معمولی پذیرائی ملی تھی اوریہ مزاحیہ سی فنڈ ریزنگ بےحد کامیاب رہی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہمیں دنیا کے 30 سے زائد ممالک سے عطیات موصول ہوئے۔ میرے خیال میں ہم تقریباً تمام براعظموں تک پہنچ گئے، صرف دو براعظم رہ گئے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کے نتیجے میں تقریباً 10 ہزار ڈالرز جمع ہوئے تھے، جو چڑیا گھر کے جانوروں کی دیکھ بھال اور تحفظ میں خرچ ہوئے۔

براؤن کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد محض تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ جانوروں کی دیکھ بھال اور مقامی و عالمی سطح پر تحفظاتی منصوبوں کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔

چڑیا گھر میں ایک ہزار سے زائد جانور موجود ہیں، جن میں خطرے سے دوچار اقسام بھی شامل ہیں، جیسے پانامان گولڈن فراگ اور افریقی پینگوئن شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس سال حاصل ہونے والی رقم انہی جانوروں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔

Read Comments