کیا راج پال یادو جیل سے رہا ہوگئے؟ سلمان خان کا شکریہ ادا کرتی ویڈیو وائرل

اداکار نے 5 فروری 2026 کو ایک کیس کے سلسلے میں خود کو عدالت میں پیش کیا تھا۔
شائع 15 فروری 2026 12:59pm

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بولی ووڈ اداکار اور کامیڈین راج پال یادو کو سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں راج پال کہتے ہیں، ’سلمان بھائی بڑے بھائی کی طرح ہیں، سلمان بھائی کے ساتھ آج بیٹھ کر اندر سے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘
اس ویڈیو نے لوگوں میں یہ سوال پیدا کر دیا کہ کیا راج پال یادو واقعی تہار جیل سے رہا ہو گئے ہیں؟

راجپل یادو پر چیک باؤنس کیس کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے، جس میں انہیں 9 کروڑ روپے کے قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔

اس دوران بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے ان کی مدد اور حمایت کا اعلان کیا، جن میں سلمان خان، اجے دیوگن اور ورون دھون شامل ہیں۔

فلمساز پریادرشن نے حال ہی میں راج پال کی محنت اور نیک دلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا،’ان کی تعلیم کمزور ہونے کی وجہ سے یہ غلطی ہوئی۔ راج پال ایک اچھا انسان ہے۔ میں نے پروڈیوسرز کو مشورہ دیا کہ اس کی فیس بڑھائی جائے تاکہ مشکل وقت میں مدد مل سکے۔‘

Read Comments