شائع 18 فروری 2026 07:23pm

کراچی میں موبائل فون سروس میں تعطل کے بعد صورتحال معمول پر آگئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر متاثر رہی، تاہم تقریباً آدھے گھنٹے بعد موبی لنک اور جیز کی سروس بحال کر دی گئی۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس میں اچانک تعطل پیدا ہوگیا جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ تعطل تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا، جس دوران کالز اور موبائل ڈیٹا سروس متاثر رہی۔

متاثرہ نیٹ ورکس میں موبی لنک اور جیز کی سروس شامل تھی، جس کی بندش سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی دور کر کے سروس بحال کر دی گئی۔

Read Comments