شائع 23 فروری 2026 08:33pm

زمبابوے کے بولر بریڈ ایونز نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

زمبابوے کے فاسٹ  بولر بریڈ ایونز نے آئی ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ  قائم کردیا ہے۔

بریڈ ایونز ٹی 20 کرکٹ کی مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور  آئرلینڈ کے مارک اڈائر کے پاس تھا جنہوں نے 27،27 اننگز میں مسلسل شکار کیے تھے۔

بریڈ ایونز کے ریکارڈ کو خطرہ پاکستان کے اسپنر عثمان طارق سے ہے جو مسلسل 25 اننگز میں وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

Read Comments