اپ ڈیٹ 28 فروری 2026 10:47pm

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5  رنز سے شکست دے دی لیکن ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت  دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا سکی۔ ابراراحمد نے 3، نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑی اوپننگ شراکت قائم کی، دونوں بیٹرز نے سری لنکا کے خلاف 176 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر دوسری سینچری اسکور کی، انھوں نے 60 گیندوں پر100 رنز اسکور کیے، جب کہ فخرزمان نے 42 گیندوں پر84 رنز بنائے۔

ورلڈ کپ 2026 میں صاحبزادہ فرحان ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹربن گئے۔

سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا گیا، ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کو سری لنکا کو 147 رنز تک محدود رکھنا تھا۔

اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔

Read Comments