شائع 03 مارچ 2026 06:18pm

پاکستان کو اب ٹرمپ کا بورڈ آف پیس چھوڑ دینا چاہیے: سابق سفیر ملیحہ لودھی

پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بورڈ آف پیس سے علیحدگی اختیار کر لے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو ابتدا میں ہی اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ملیحہ لودھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بورڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم کیا تھا اور وہی اس کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے وقت میں اس بورڈ کی قیادت کر رہے ہیں جب ان کی حکومت مختلف ممالک کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی حمایت کر رہی ہے، جس پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔

ملیحہ لودھی کے مطابق ایسے حالات میں پاکستان کو اس فورم کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔

Read Comments