شائع 04 مارچ 2026 10:48pm

مشرقِ وسطیٰ سے 17 ہزار سے زائد امریکی وطن واپس: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتِ حال کے باعث ہزاروں امریکی شہری امریکا واپس پہنچ چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں شہری گزشتہ روز وطن واپس آئے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکریٹری برائے عالمی عوامی امور، ڈیلین جونسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئیٹ میں امریکی شہریوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ 28 فروری سے اب تک مشرقِ وسطیٰ سے 17,500 سے زائد امریکی شہری امریکا واپس آ چکے ہیں، جن میں سے 8,500 صرف گزشتہ روز وطن پہنچے۔

مزید بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ سے یورپ اور ایشیا کے دیگر ممالک کی جانب بھی منتقل ہوئے ہیں، جب کہ کچھ شہری خطے سے بحفاظت روانہ ہونے کے بعد اب بھی امریکا واپسی کے سفر میں ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی 24 گھنٹے فعال ٹاسک فورس کے ذریعے تقریباً 6,500 امریکی شہریوں کی بیرونِ ملک رہنمائی اور سفری مدد فراہم کی گئی ہے۔

معاون سیکریٹری برائے عالمی عوامی امور کے مطابق جو بھی امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ سے روانہ ہونا چاہے، اسے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

Read Comments