دفاعی نظام نے 4 ڈرون اور 3 کروز میزائل مار گرائے ہیں: سعودی وزارتِ دفاع
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے خطے میں جاری کشیدگی کے دوران تین کروز میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔
سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ الخرج گورنریٹ کے مشرق میں تین ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
ایک الگ بیان میں الجوف ریجن کے مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کادعویٰ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارتِ دفاع نے الخرج شہر کے قریب تین کروز میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان جمعرات کو ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ جس میں سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے امریکی سفارتی مشن کے تحفظ اور غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں مدد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو بھی سراہا۔