عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

لندن برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
شائع 11 مارچ 2026 03:32pm

بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد لندن برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 13 سینٹس اضافے کے بعد 91 ڈالر 93 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح اپریل کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 4 ڈالر 31 سینٹس اضافے کے بعد 87 ڈالر 76 سینٹس فی بیرل طے پائے۔

اس سے قبل گزشتہ سیشن میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوران لندن برینٹ کی قیمت 14 ڈالر 30 سینٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 66 سینٹس فی بیرل تک آ گئی تھی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت اسی ڈالر 66 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 119 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر دیکھی گئی تھیں۔

Read Comments