پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا یوٹرن، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 7100 روپے اور 10 گرام سونا 6087 روپے سستا ہوگیا ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 087 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 105 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 324 روپے کی کمی سے 8 ہزار 851 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 278 روپے کی کمی سے 7 ہزار 588 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کم ہوئی تھی، اس دوران فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی تھی۔
