دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی

تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
شائع 15 مارچ 2026 12:03pm

ملتان کے مشہور حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی ایک طالبہ سے پانچویں شادی کر لی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور اس خبر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ پہلے بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے مرحوم میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ کا دو سال قبل انتقال ہو چکا ہے، جبکہ اس وقت ان کی چار بیویاں ہیں۔

حکیم شہزاد کے بڑے بھائی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کی عمر 18 سال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکیم شہزاد کی لو میرج ہے، جس میں دلہا دلہن دونوں کی پسند شامل ہے۔

اب تک حکیم شہزاد کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کے بھائی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے احترام کی وجہ سے حکیم شہزاد نے اپنی نئی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے بعد صارفین نے اس معاملے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

کئی افراد نے کم عمر لڑکی سے شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اس واقعے نے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ عام لوگوں میں بھی بحث اور تنقید کو جنم دیا ہے اور حکیم شہزاد کی ذاتی زندگی دوبارہ خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

Read Comments