بچوں کے قاتل نیتن یاہو کا تعاقب کر کے انہیں ختم کریں گے: پاسدارانِ انقلاب

نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی: پاسداران انقلاب
شائع 15 مارچ 2026 01:25pm

ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو نشانہ بنائے گی اور اگر وہ زندہ ہے تو ان کا تعاقب کر کے انہیں ختم کیا جائے گا۔

الجزیرہ کے مطابق یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات اور جنگی صورتحال میں شدت آ رہی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کا یہ بیان رپورٹ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے اگر یہ بچے قتل کرنے والا مجرم زندہ ہے تو ہم اسے پوری طاقت کے ساتھ تعاقب کریں گے اور قتل کریں گے۔

۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور امریکا کی مداخلت کے بعد خطے میں فوجی اور سیاسی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بدستور نشانہ بنا رہا ہے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق، سنیچر کے روز اس نے لبنان کے علاقے القطرانی میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے راکٹ حملے کیے جاتے تھے۔

آئی ڈی ایف نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کی رضوان فورس سے منسلک کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا۔

Read Comments