نیتن یاہو منظرعام پر آگئے، لائیو پریس کانفرنس میں بڑا اعتراف کرلیا

ایران یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل صلاحیت سے محروم ہوچکا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
شائع 20 مارچ 2026 01:07am

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے لائیو پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ 20 روز سے جاری جنگ کے بعد ایران اب یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سب سے پہلے تو کہا کہ ’میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں زندہ ہوں، اور آپ کے سامنے ہوں،۔

نیتن یاہو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل اور امریکا خطے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت کے مطابق ’ہم جیت رہے ہیں اور ایران کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل اور ڈرونز کے ذخائر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ان صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق حملوں کا ہدف وہ فیکٹریاں ہیں جو میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں کے لیے پرزے تیار کرتی ہیں۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان کے مطابق ایران اب یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات پہلے جاری تھے مگر ناکام ہو گئے، جس کے بعد 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے شروع کیے۔ اس دوران ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک پر میزائل داغے اور آبنائے ہرمز میں ٹینکروں کی نقل و حرکت محدود کی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا ایرانی عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے یا نہیں۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی عوام کو خود کرنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ زمینی کارروائی کے کئی امکانات موجود ہیں لیکن اس حوالے سے وہ تفصیلات ظاہر نہیں کریں گے۔

نیتن یاہو نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ وہ امریکا کو اس تنازع میں گھسیٹ رہے ہیں، اور کہا کہ کوئی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

Read Comments