ایرانی پاسدارنِ انقلاب کے ترجمان محمد نائنی کی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات
الجزیرہ کے مطابق اس خبر کی تصدیق 'تسنیم نیوز' نے کی ہے
ایرانی پاسدارنِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائنی کے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس خبر کی تصدیق ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کی جانب سے کی گئی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے ٹیلی گرام اور ایکس پر اطلاع دی ہے کہ علی محمد نائنی کو جمعہ کی علی الصبح شہید کردیا گیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی چیف علی لاریجانی اور اُن کے بیٹے کو شہید کر دیا تھا۔
Read Comments