اسرائیل کا ایران میں قدس فورس کے اہم اہلکار مہدی وفائی کو شہید کرنے کا دعویٰ

مہدی وفائی حزب اللہ کے لیے زیر زمین منصوبوں اور ہتھیاروں کے ذخائر کی نگرانی پر معمور تھے
شائع 01 اپريل 2026 01:56pm

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں قدس فورس کے اہم اہلکار مہدی وفائی کو ہلاک کر دیا، جو لبنانی حزب اللہ کے لیے زیر زمین منصوبوں اور ہتھیاروں کے ذخائر کی نگرانی کر رہا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مہدی وفائی کو وسطی شہر محلات میں نشانہ بنایا گیا۔ وفائی کو قدس فورس کی لبنان کارپس میں انجینئرنگ کے سربراہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وفائی نے دو دہائیوں تک لبنان اور شام میں قدس فورس کے زیر اثر “انڈرگراؤنڈ پروجیکٹس” کو آگے بڑھایا، جس میں حزب اللہ کے لیے بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا اور ہتھیاروں کے ذخائر کی نگرانی شامل تھی۔

ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران قدس فورس کے متعدد ارکان کو نشانہ بنایا ہے، جس میں گزشتہ ماہ بیروت کے مرکز میں ایک ہوٹل پر حملہ بھی شامل تھا۔

Read Comments