سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ملے گا؟

عالمی مارکیٹ می فی اونس سونا 4713 ڈالر تک پہنچ گیا
شائع 01 اپريل 2026 02:49pm

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 117 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ حالیہ عرصے کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 153 ڈالر مہنگا ہو کر 4713 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Read Comments