ایک دن میں کتنا تیل کھانا چاہیے؟
عام طور پر صحت مند رہنے کے لیے ہم چینی اور جنک فوڈ سے تو پرہیز کرتے ہیں، لیکن روزمرہ کی خوراک میں شامل ’تیل‘ اکثر ہماری لسٹ سے اوجھل رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم تیل کی مقدار کا حساب نہیں رکھتے اور اس کا زیادہ استعمال کر لیتے ہیں۔
حال ہی میں ’فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا‘ (ایف ایس ایس آئی) نے ایک اہم معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں معروف جگر کے ماہر ڈاکٹر شیو سارِن نے وضاحت کی کہ تیل کا استعمال آپ کی روزانہ کیلوری کی مقدار کا زیادہ سے زیادہ 20 فیصد ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر شیو سارِن نے بتایا کہ، ’ہمارے روزمرہ کھانوں میں تیل کا استعمال بڑھتا جارہا ہے اور ہم اکثر بغیر جانے اس کا زیادہ استعمال کر لیتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ روزانہ تقریباً 5 سے 6 چمچ تیل یا گھی استعمال کرتے ہیں، اور ایک چمچ تقریباً 5 گرام تیل پر مشتمل ہوتا ہے جو بہت تیزی سے جسم میں چکنائی کی مقدار بڑھا دیتا ہے.’
انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تیل کا استعمال ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر شیو سرین کے مطابق، آپ کی روزانہ کی کل کیلوریز کا زیادہ سے زیادہ 20 فیصد حصہ تیل یا چکنائی پر مشتمل ہونا چاہیے۔
عام طور پر لوگ جانے انجانے میں روزانہ 5 سے 6 چمچ تیل یا گھی استعمال کر لیتے ہیں۔ ڈاکٹر سرین بتاتے ہیں کہ صرف ایک چمچ میں تقریباً 5 گرام تیل ہوتا ہے، جو بہت تیزی سے جسم میں چکنائی کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔
ہم اکثر سبزیوں یا پراٹھوں پر اوپر سے بھی تیل ڈالتے ہیں۔ یہ اضافی تیل صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ ”پراٹھا صرف 4 چمچ گھی سے ہی اچھا بنتا ہے“ والی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
قدرتی تیل کے فوائد
مونگ پھلی، بادام اور اخروٹ جیسے خشک میوہ جات میں قدرتی طور پر صحت بخش تیل موجود ہوتا ہے۔ خاص طور پر اخروٹ ’اومیگا تھری فیٹی ایسڈز‘ سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسمانی صحت کے لیے بہترین ہیں۔
اگر آپ اپنی خوراک میں تیل کی مقدار کم کرنا چاہتے ہیں تو ماہرین نے چند ایسی روایتی ڈشز تجویز کی ہیں جو بغیر تیل کے بھی انتہائی لذیذ تیار کی جا سکتی ہیں۔
زیرو آئل چکن مصالحہ: روایتی مصالحوں کے ساتھ ہلکی آنچ پر تیار کردہ یہ چکن اپنی اصل لذت برقرار رکھتا ہے۔
بغیر تیل کے مچھلی کا سالن: کھٹے اور تیکھے مصالحوں کی گریوی میں تیار مچھلی، جو ذائقے میں کسی بھی آئل والے سالن سے کم نہیں۔
مرغ ملائی والا (لائٹ ورژن): دہی اور ہلکے مصالحوں کے ساتھ تیار کردہ یہ ڈش کریمی ہونے کے باوجود بھاری پن محسوس نہیں ہونے دیتی۔
ٹوفو اور کاجو مایونیز: ڈیئری مصنوعات اور تیل سے پاک یہ مایونیز سینڈوچ اور ریپس کے لیے بہترین متبادل ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ جتنا ممکن ہو اضافی تیل کے استعمال کو کم کریں اور قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والی چکنائی کو ترجیح دیں۔ یہ چھوٹی سی تبدیلی آپ کو دل اور جگر کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔