’چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغ سکتے ہیں‘:حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا

حزب اللہ فعال ہے، ان کے پاس تقریبا 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں،گفتگو
شائع 05 اپريل 2026 02:51pm

اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی عسکری طاقت توقع سے کہیں زیادہ ہے، تنظیم کے پاس ہزاروں راکٹس اور مسلسل حملوں کی صلاحیت موجود ہے۔

اسرئیلی فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیوماسگبر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت نے انہیں حیران کر دیا ہے اور اس حوالے سے پہلے جو اندازے لگائے گئے تھے وہ حقیقت سے مختلف نکلے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللہ فعال ہے، ان کے پاس تقریبا 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔

اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ حزب اللہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغ سکتی ہے۔

حزب اللہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔رفی میلیوماسگب نے شمالی اسرائیلی میں ہونے والے نقصانات پر رہائشیوں سے معذرت کر لی۔

Read Comments