ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ’’وار روم‘‘ دورے کی ویڈیو وائرل

وائرل کلپ کی نہ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی، نہ عالمی اداروں نے رپورٹ کیا
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2026 12:31pm

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ’’وار روم‘‘ دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایک جدید ملٹری آپریشنز روم میں داخل ہو رہے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق وائرل ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک جدید ملٹری کمانڈ سینٹر میں دکھایا گیا، جس میں اسرائیل کے ڈیمونا نیوکلیئر ریسرچ سینٹر کے نقشے اور کوآرڈینیٹس نمایاں ہیں۔

تاہم فیکٹ چیکنگ کے بعد یہ دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا۔ اوپن سورس تجزیے، بشمول “گروک” کی رپورٹ، کے مطابق اس ویڈیو میں اے آئی سے بنائے گئے مناظر کی واضح نشانیاں موجود ہیں، جبکہ اس کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

جی بی ایکس پریس‘‘ کی جانب سے شیئر کی گئی، جس میں اسے’’بریکنگ نیوز‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے پہلی بار مجتبیٰ خامنہ ای کی ملٹری کمانڈ سینٹر میں موجودگی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

تاہم ایران کے سرکاری خبر رساں اداروں جیسے اسلامک ریپبلک نیو ایجنسی، اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ، تسنیم نیوایجنسی سے حوالے سے کوئی خبر نشر نہیں کی۔

اسی طرح عالمی خبر رساں ادارے جیسے بی بی سی، رائٹرز اور سی این این نے بھی اس مبینہ ویڈیو یا کسی ایسی پیش رفت کی تصدیق نہیں کرتے۔

اوپن سورس معلومات کے مطابق، 2026 میں اپنے والد علی خامنہ ای کے بعد قیادت سنبھالنے کی خبروں کے باوجود مجتبیٰ خامنہ ای کی کوئی مستند عوامی ویڈیو یا منظر عام پر نہیں آیا، اور ان کی جانب سے صرف تحریری بیانات ہی جاری کیے گئے ہیں۔

Read Comments