پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جینس چیف حملے میں شہید

اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
شائع 06 اپريل 2026 01:37pm

ایران کی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جینس چیف ماجد خادمی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں جس کی خود پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی میڈیا نے تصدیق کردی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مجید خادمی کی وفات کی تصدیق تو کر دی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے میجر جنرل مجید خادمی کو جون 2025 میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس ونگ کا سربراہ مقرر کیا تھا، جب ان کے پیشرو جنرل محمد کاظمی ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل جنرل ماجد خادمی وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں مجید خادمی کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments