جے ڈی وینس کی پاکستان آمد، سوشل میڈیا دلچسپ میمز سے بھر گیا

اے آئی سے بنی مزاحیہ تصاویر نے اس دورے کو مزید دلچسپ بنا دیا
شائع 11 اپريل 2026 03:35pm

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ امریکا کی جانب سے مذاکرات کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جن کی ایرانی وفد سے ملاقات ہوگی اور دونوں فریقین کے درمیان مشرق وسطیٰ کشیدگی کے مستقل حل کے لیے بات چیت ہوگی۔

تاہم جے ڈی وینس کی پاکستان آمد پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر امریکی نائب صدر کی اے آئی سے بنی مزاحیہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں جس نے اس دورے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے جے ڈی وینس کی پاکستان کے مشہور کھانوں سے لطف اُٹھاتے اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

عبداللہ نامی ایکس صارف نے امریکی نائب صدر کی پریشانی کے عالم میں موبائل دیکھنے کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ‘ ’جے ڈی وینس کا موبائل پاکستان میں لینڈ کرتے ہی نان پی ٹی اے اپرووڈ ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔‘

کوئی بھی غیر ملکی مہمان پاکستان آئے اور وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں نہ جائے ایسا کیسے ممکن۔ ایک صارف نے امریکی نائب صدر کی ندا یاسر کے ساتھ اے آئی سے بنی تصویر شیئر کی جس کے کیپش میں لکھا تھا کی، ’جے ڈی وینس کی پاکستان میں پہلی صبح۔‘

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ، جے ڈی وینس چھولے اور حلوہ پوری کھانے کے بعد۔‘

دیگر میمز ملاحظہ کریں:

Read Comments