جنگ بندی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

کسی بھی حملے کا ’فیصلہ کن اور طاقتور جواب‘ دیا جائے گا
شائع 17 اپريل 2026 03:21pm

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہے۔

نیوز ایجنسی ’ایران انٹرنیشنل‘ کے مطابق انہوں نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران ہم نے انگلی ٹریگر پر رکھی ہوئی ہے اور اس صورتِ حال میں بھی مکمل طور پر چوکنا ہیں۔

یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران نے کہا کہ ایرانی فوج اور آئی آر جی سی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقتور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو مخالفین کو ’بھاری ضربوں‘ اور‘ ذلت آمیز شکست‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس وقت ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی قائم ہے، تاہم صورتحال بدستور حساس ہے اور کسی بھی لمحے بگڑ سکتی ہے۔

Read Comments