'دہشت گردی کی گھناؤنی شکل': صدر اور وزیراعظم پاکستان کی وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے شدید مذمت

صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول کے محفوظ رہنے پر اطمینان، امریکی صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2026 10:58am

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی ڈنر تقریب کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

صدر مملکت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر افراد کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد محفوظ رہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں امریکی صدر کے ساتھ ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے دعا گو ہیں۔

Read Comments