سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 44 ڈالرز مہنگا ہو کر 4,616 ڈالرز تک پہنچ گیا
شائع 30 اپريل 2026 03:44pm

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فی تولہ سونے کا بھاؤ 4,400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 44 ڈالرز مہنگا ہو کر 4,616 ڈالرز تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالر کمی کیساتھ 4572 ڈالر کی سطح پر تھا۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Read Comments