پاکستان میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہوکر4713 ڈالرکی سطح پر آگیا
شائع 09 مئ 2026 12:49pm

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور مسلسل دوسرے روز بھی سونا سستا ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 8513 روپے پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4713 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ملک میں چاندی کی قیمت بھی مزید کم ہو گئی ہے ، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 12روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 8513روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جب فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔

Read Comments