'مشفق ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے'؛ شان مسعود اور بنگلہ دیشی کھلاڑی کے درمیان نوک جھونک

اطلاعات کے مطابق شان مسعود نے سست رفتار کھیل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹر سے بات کی
شائع 18 مئ 2026 03:45pm

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سلہٹ میں جاری ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم کے درمیان نوک جھونک دیکھنے کو ملی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کے خلاف میزبان ٹیم بنگلہ دیش کی مضبوط پوزیشن دکھائی دے رہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم دباؤ کا شکار ہے۔

تاہم میچ کے دوران شان مسعود اور مشفیق الرحیم کے درمیان لفظی جنگ دیکھنے میں آئی۔ یہ واقعہ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا، جب مشفیق الرحیم محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق شان مسعود نے سست رفتار کھیل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹر سے بات کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے گرما گرم بحث میں تبدیل ہوگئی۔

صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان امپائرز کو فوری مداخلت کرنا پڑی، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل بھی روک دیا گیا۔ امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پُرسکون کرنے کے بعد صورتحال کو قابو میں کیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بیٹر اپنی اننگز کا اختتام نہیں کر رہے اور پچ پر وقت ضائع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شان مسعود نے برہمی کا اظہار کیا، تاہم اصل معاملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف 425 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

Read Comments