بحیرہ اسود میں برطانوی اور روسی جنگی طیاروں کا آمنا سامنا اور وارننگ

برطانوی رائل ایئر فورس کے ایک جاسوس طیارے کو روسی فضائیہ کے دو فائٹر جیٹس نے خطرناک انداز میں روکنے کی کوشش کی
شائع 21 مئ 2026 12:32pm

بحیرہ اسود کے خطے میں برطانوی اور روسی فضائی افواج کے درمیان ایک انتہائی حساس اور خطرناک فضائی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب برطانوی اور روسی جنگی طیارے آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برطانوی وزارتِ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے برطانوی رائل ایئر فورس کے ایک جاسوس طیارے کو روسی فضائیہ کے دو فائٹر جیٹس نے خطرناک انداز میں روکنے کی کوشش کی۔

برطانوی حکام کے مطابق یہ کارروائی انتہائی جارحانہ نوعیت کی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایک روسی طیارہ برطانوی طیارے کے بہت قریب آ گیا تھا، یہاں تک کہ فاصلہ صرف چھ منٹ کی دوری تک رہ گیا، جس نے صورتحال کو انتہائی نازک بنا دیا اور کسی بھی ممکنہ فضائی تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

برطانوی وزارتِ دفاع نے اس واقعے کی باقاعدہ ویڈیو بھی جاری کی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ممالک کے طیارے کس حد تک قریب آگئے تھے۔

یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا، تاہم اب اس کی تفصیلات منظرِ عام پر لائی گئی ہیں۔

اس صورتحال کے بعد برطانیہ اور روس کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اور اسے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان فضائی محاذ آرائی کے ایک سنگین اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Read Comments