ایلون مسک کے بچے کی ماں بننے کا فیصلہ کیوں کیا؟ گرل فرینڈ کے حیران کن انکشافات

اا
شائع 21 مئ 2026 02:44pm

معروف امریکی مصنفہ اور انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے بچے کی ماں بننے کی اصل وجوہات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ایشلے سینٹ نے پہلی بار تفصیل سے بتایا ہے کہ انہوں نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے بچے کی ماں بننے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ خاندان بڑھانے کا خیال ان کے لیے بہت پرکشش تھا جو خود بھی زیادہ بچے چاہتا ہو اور جس کے ساتھ رہتے ہوئے معاشی استحکام کی کوئی فکر نہ ہو۔

ایشلے سینٹ کلیئر نے سوشل میڈیا پر کی گئی متعدد پوسٹس میں کہا کہ جب وہ ایلون مسک سے ملیں تو وہ پہلے ہی ایک بچے کی ماں تھیں۔

ان کے مطابق ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزارنا آسان نہیں تھا کیونکہ ہر وقت بچوں کے اخراجات اور بلوں کی فکر رہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ایلون مسک نے ان سے مزید بچوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ان کے لیے سب سے محدود چیز وقت ہے، تو یہ پیشکش ان کو بہت پرکشش محسوس ہوئی۔

سینٹ کلیئر کے مطابق انہیں یہ خیال پسند آیا کہ وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ خاندان بڑھا سکتی ہیں جو بچوں کا خواہش مند ہو اور جہاں انہیں معاشی مسائل کی فکر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں اکثر والدین کو ہر مہینے کے اخراجات کے بارے میں پریشانی رہتی ہے، اسی لیے مالی استحکام ان کے فیصلے میں اہم عنصر تھا۔

ایشلے سینٹ کلیئر نے گزشتہ سال فروری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا تھا کہ ان کے بچے کے والد ایلون مسک ہیں۔ ان کے مطابق حمل سے پہلے ان کے اور ایلون مسک کے درمیان گہرے جذباتی مراسم تھے، تاہم حاملہ ہوتے ہی مسک کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران چیزیں بہت عجیب ہو گئیں اور ایلون مسک کی باتیں ان کے سابقہ وعدوں سے مختلف ہونے لگیں۔ ایشلے نے اپنے بچے کی پیدائش کو پانچ ماہ تک دنیا سے چھپا کر رکھا تاکہ بچے کی پرائیویسی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، اور گزشتہ سال سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا۔

بعد میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹ کلیئر نے الزام لگایا کہ انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایلون مسک کی جانب سے دی جانے والی ماہانہ رقم میں کمی کی گئی۔ ان کے مطابق ادائیگی پہلے ایک لاکھ ڈالر ماہانہ تھی، جسے بعد میں چالیس ہزار اور پھر بیس ہزار ڈالر تک محدود کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ایشلے اور ایلون مسک کی پہلی ملاقات مئی 2023 میں اس وقت ہوئی تھی جب ایشلے کے باس نے ایلون مسک کا انٹرویو کیا تھا۔ ایلون مسک کے اب تک مختلف خواتین سے کل 14 بچے ہیں۔

Read Comments