فرانسیسی کلب 'لینز' کی تاریخی کامیابی، 120 سال بعد کوپا ڈی فرانس کا ٹائٹل جیت لیا

اس کامیابی کو لینز کی فٹبال تاریخ کا ایک یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے
شائع 23 مئ 2026 03:38pm

فرانسیسی فٹبال کلب آر سی لینز نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 120 سال میں پہلی بار کوپا ڈی فرانس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

فائنل میں لینز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے او جی سی نیس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔

فیصلہ کن مقابلے میں لینز کے کھلاڑی ابتدا ہی سے حریف ٹیم پر حاوی رہے اور جارحانہ حکمت عملی کے باعث نیس کی دفاعی لائن دباؤ کا شکار دکھائی دی۔

میچ کے دوران لینز کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور تیز رفتار کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے، جبکہ نیس کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی۔

تاریخی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ لینز کے کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور جشن منایا جبکہ فینز نے اپنی ٹیم کی کامیابی پر نعرے بازی اور خوشی کا اظہار کیا۔

کلب کی ایک صدی سے زائد عرصے بعد بڑی ٹرافی جیتنے پر شہر بھر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔

اس کامیابی کو لینز کی فٹبال تاریخ کا ایک یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ کلب نے 120 برس بعد پہلی مرتبہ کوپا ڈی فرانس کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Read Comments